فیصل آباد کے صنعتکاروں اور مخیرحضرات نے ہمیشہ کار خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، تاجر رہنما قیصر شمس گچھا

فیصل آباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹریز کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا ہے کہ یہاں کے صنعتکاروں اور مخیرحضرات نے ہمیشہ کار خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، انشااللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد چیمبر کاد ورہ کرنے والے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر …

فیصل آباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹریز کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا ہے کہ یہاں کے صنعتکاروں اور مخیرحضرات نے ہمیشہ کار خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، انشااللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد چیمبر کاد ورہ کرنے والے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے دو رکنی وفدسے گفتگو کے دوران کیا۔وفد میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے ایگزیکٹو مارکیٹنگ اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ ایم شفیق الرسول اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنڈ ریزنگ، مارکیٹنگ اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ تنزیل سلطان شامل تھے۔

قیصر شمس گچھا نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا افراد کے علاج کےلئے شوکت خانم ہسپتال کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس کار خیر کو جاری رکھنے کےلئے فیصل آباد کے صنعتکاروں اور مخیر حضرات نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں بھی کینسر ہسپتال کی اشد ضرورت ہے ، اس شہر سے وصول ہونے والے عطیات کو یہاں کے لوگوں پر خرچ ہونا چاہیے۔

مزید خبریں