فیصل آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی):ڈمپر نے سرکاری گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثہ میں موٹروے انسپکٹر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ موٹروے کے اوپر چک نمبر 9 ج۔ب بھلوال کے قریب ڈمپر نے سرکاری گاڑی کو ٹکر مار دی۔
حادثہ میں موٹروے انسپکٹر منصور اصغر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔