فیصل نیاز ترمذی کی ایبیلمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم سے ملاقات، سفارتخانہ کی جانب سے مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

ماسکو۔4نومبر (اے پی پی):روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایبیلمپکس (معذور افراد کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں کے بین الاقوامی مقابلے) میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی۔ یہ مقابلے ماسکو میں منعقد ہو رہے ہیں۔اس تقریب کا اہتمام روسی وزارت تعلیم اور ماسکو سٹی گورنمنٹ کے تعاون سے کیا گیاہے۔ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی …

ماسکو۔4نومبر (اے پی پی):روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایبیلمپکس (معذور افراد کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں کے بین الاقوامی مقابلے) میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی۔ یہ مقابلے ماسکو میں منعقد ہو رہے ہیں۔اس تقریب کا اہتمام روسی وزارت تعلیم اور ماسکو سٹی گورنمنٹ کے تعاون سے کیا گیاہے۔

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے افراد کی لگن، صلاحیت اور جوش کی تعریف کی۔انہوں نے انصاری زین العابدین کو خصوصی مبارکباد دی جنہوں نے سلائی کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ جیتا۔

ملاقات کے دوران سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی شرکا کو مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کے سفارتخانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں معذور افراد کی شمولیت اور شرکت کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کی مسلسل حمایت کے عزم کا بھی عہد کیا۔

پاکستانی سفیر نے ٹیم کے جذبے کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی کامیابیاں پاکستان میں معذور افراد کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد دیں گی۔