فیصل کریم کنڈی سے نمل یونیورسٹی پشاور کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرکی ملاقات ،تعلیمی امورسےمتعلق گفتگو

پشاور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نمل یونیورسٹی پشاور کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر(ر) سیف الرحمان ملک نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی،ملاقات میں نمل یونیورسٹی کے پشاور کیمپس میں ڈگری و ڈپلومہ پروگرامز اور تعلیمی امور سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں گورنرخیبرپختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نمل یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے …

پشاور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نمل یونیورسٹی پشاور کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر(ر) سیف الرحمان ملک نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی،ملاقات میں نمل یونیورسٹی کے پشاور کیمپس میں ڈگری و ڈپلومہ پروگرامز اور تعلیمی امور سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں گورنرخیبرپختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نمل یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان میں نمل یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کا قیام ڈی آئی خان سمیت صوبہ کے جنوبی اضلاع کے نوجوانوں کیلئے ایک بہترین تعلیمی اقدام ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں نمل یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس سے ڈی آئی خان سے ملحقہ پنجاب کے اضلاع بھکر، میانوالی اور بلوچستان کے ضلع زوب کے نوجوان بھی اس سے مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا میں نمل یونیورسٹی کی تعلیمی شعبہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نمل یونیورسٹی کے عالمی معیار کے مطابق تعلیمی پروگرامز بالخصوص عالمی زبانوں سے متعلق کورسز پروگرامز قابل تحسین ہیں.

انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ صوبہ کے نوجوانوں کو اپنے اضلاع کے اندر قریب ترین عالمی معیار کے تعلیمی اداروں سے ڈگری پروگرامز میسر آئیں جہاں سے وہ مستفید ہو کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا باعث بن سکیں۔