فیفا انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں منگل کو دو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے

فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں (کل) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے
فیفا ویمنز ورلڈ کپ

برازیلیہ ۔ 4 نومبر (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام 18 ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں منگل کو دو پری کوارٹر فائنلز میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ برازیل میں جاری ہے جو اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے جس میں شائقین فٹ بال کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) منگل کو دو پری کوارٹر فائنل میچز کھلے جائیں گے اور پہلا میچ انگولا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں نائیجیریا اورہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور اب گروپ میچز مکمل ہونے کے بعد 16 ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں، پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں انگولا، جنوبی کوریا، نائیجیریا، ہالینڈ، سپین، سینیگال، جاپان، میکسیکو، میزبان برازیل، چلی، فرانس، آسٹریلیا، ایکواڈور، اٹلی، پیراگوئے اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی اور چار ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے دونوں سیمیفائنلز 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا