عالمی فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے کا اعزاز کسی بھی کھلاڑی کو کھیل کی دنیا میں ہمیشہ کے لئے امر کر دیتا ہے، جاری ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ کے بعد اس فہرست میں تاریخی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں
فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے کامیاب گول سکوررز، فرانس کےکیلین ایمباپے سب سے آگے، ہیری کین اور لیونل میسی کے نئے ریکارڈز قائم

مزید خبریں
نیویارک۔19جولائی (اے پی پی):عالمی فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے کا اعزاز کسی بھی کھلاڑی کو کھیل کی دنیا میں ہمیشہ کے لئے امر کر دیتا ہے، جاری ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ کے بعد اس فہرست میں تاریخی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں جہاں فرانس کے سٹار کھلاڑی اور کپتان کیلین ایمباپے نے شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے کامیاب سکورر بننے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے اب تک کے ٹاپ سکوررز کے ریکارڈز پر نظر ڈالی جائے تو فرانس کے کیلین ایمباپے 22 گولز کے ساتھ دنیا کے سرفہرست کھلاڑی بن چکے ہیں ، ارجنٹائن کے لیونل میسی 21 گولز کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کے مایہ ناز سٹرائیکر مروسلاو کلوزے 16 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، ان کے بعد برازیل کے لیجنڈری رونالڈو نازاریو 15 گولز کے ساتھ چوتھے جبکہ مغربی جرمنی کے گیرڈ مولر اور انگلینڈ کے کپتان ہیری کین 14، 14 گولز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔ان کے علاوہ فرانس کے جسٹ فونٹین نے 13 گولز کے ساتھ چھٹے اور فٹ بال کے بادشاہ برازیل کے پیلے نے 12 گولز کر کے فٹ بال کی تاریخ میں ساتویں نمبر پر اپنا نام سنہری حروف سے لکھوایا جبکہ ہنگری کے سینڈور کوکسس، مغربی جرمنی کے جورگن کلنز مین اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 11، 11 گولز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر دنیا کے خطرناک ترین سٹرائیکرز کے طور پر اس مایہ ناز فہرست کا حصہ ہیں ۔ ان سٹارز نے اپنے جادوئی کھیل سے دنیا بھر کے شائقین کو ہمیشہ مسحور کیا جس کے باعث عالمی مقابلوں میں گول سکور کرنے کی یہ تاریخی فہرست دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کے لیے ہمیشہ دلچسپی اور سحر کا باعث بنی رہتی ہے۔\








