پنجاب بھرمیں 1268ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق1476زخمی ہوگئے

لاہور۔19جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1268ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق جبکہ 1476زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1268ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 680افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔796معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم …

لاہور۔19جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1268ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق جبکہ 1476زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1268ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 680افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔796معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 855ڈرائیوز،58کم عمرڈرائیور،477مسافراور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ207ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت246متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان82حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد79حادثات میں 84متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ حادثات کے کل1476متاثرین میں 1193مرد اور290خواتین شامل ہیں۔ان حادثات میں 1355موٹرسائیکل،87آٹورکشے،129کاریں،32وین،08مسافر بسیں،34ٹرک اور60دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔