لاہور قلندرز کی ٹیم ایکسون موبل گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) 2026 میں شرکت کے لیے گیانا پہنچ گئی ہے جہاں ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
لاہور قلندرز جی ایس ایل 2026 کے لیے گیانا پہنچ گئی، نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی تجربہ دلانے کا عزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):لاہور قلندرز کی ٹیم ایکسون موبل گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) 2026 میں شرکت کے لیے گیانا پہنچ گئی ہے جہاں ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کہا ہے کہ ٹیم نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے تاکہ انہیں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے قیمتی سرمایہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا ایک اہم مقصد قومی فاسٹ باؤلنگ کے ذخیرے کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر اور ہیڈ کوچ شان ٹیٹ کی رہنمائی میں نوجوان فاسٹ بولرز کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کو ٹیم کی قیادت سونپنا ایک سوچا سمجھا اور اسٹریٹجک فیصلہ ہے۔لاہور قلندرز اپنے پہلے میچ میں 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز کا سامنا کریں گے۔ اس کے بعد 24 جولائی کو ڈیزرٹ وائپرز، 26 جولائی کو گیانا ایمیزون وارئیرز اور 29 جولائی کو سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف میدان میں اتریں گےجبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔








