وزیراعظم کی ہدایت پر چیئر مین این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں مون سون 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اتوار کو این ڈی ایم اےمیڈیا ونگ کے مطابق اس موقع پر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون سے نمٹنے کے لیےپیشگی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور وسائل کی دستیابی پر بریفنگ دی۔
چیئر مین این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں مون سون کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد/گلگت ۔19جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کی ہدایت پر چیئر مین این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں مون سون 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اتوار کو این ڈی ایم اےمیڈیا ونگ کے مطابق اس موقع پر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون سے نمٹنے کے لیےپیشگی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور وسائل کی دستیابی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں سیلابی صورتحال، شہری و دریائی سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اورگلیشائی جھیلوں کے سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور مقامی سطح پر رابطہ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران مون سون کے دوران گلگت بلتستان میں محفوظ سیاحت کے فروغ اور سفری سہولیات کے لئے اقدامات سمیت مون سون اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم پر زور دیا گیا۔







