خرم شہزاد زیورخ ۔21نومبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پلے آف ٹورنامنٹ کے لیے میچ شیڈول کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں واقع فیفا ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ قرعہ اندازی کے بعد کیا گیا۔پلے آف ٹورنامنٹ کے دوران گوادالاخارا اسٹیڈیم اور مونتری اسٹیڈیم دو، دو میچز کی میزبانی کریں گے۔ گوادالاخارا میں پلے آف پاتھ وے 1 کے مقابلے ہوں …
فیفا ورلڈ کپ 2026پلے آف ٹورنامنٹ کا میچ شیڈول جاری،میچز کی میزبانی گوادالاخارا اور مونتری اسٹیڈیم کریں گے، چھ ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن مقابلے ہوں گے

مزید خبریں
خرم شہزاد
زیورخ ۔21نومبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پلے آف ٹورنامنٹ کے لیے میچ شیڈول کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں واقع فیفا ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ قرعہ اندازی کے بعد کیا گیا۔پلے آف ٹورنامنٹ کے دوران گوادالاخارا اسٹیڈیم اور مونتری اسٹیڈیم دو، دو میچز کی میزبانی کریں گے۔ گوادالاخارا میں پلے آف پاتھ وے 1 کے مقابلے ہوں گے جن میں نیو کیلیڈونیا، جمیکا اور کانگو ڈی آر کی ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ مونتری میں پلے آف پاتھ وے 2 کے تحت بولیویا، سورینام اور عراق کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
دونوں شہروں میں سیمی فائنل مقابلے جمعرات 26 مارچ 2026 کو کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل میچز منگل 31 مارچ کو ہوں گے، جن کے ذریعے آنے والے سال کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے آخری دو نشستوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔یہ پلے آف مقابلے سنگل لیگ ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت ہوں گے، جس کا مطلب ہے کہ ہر میچ فیصلہ کن ہوگا اور ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ ان چھ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں کیونکہ یہ سب پہلی مرتبہ 48 ٹیموں پر مشتمل فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
گوادالاخارا اور مونتری میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس شائقین FIFA.com/ticketsکے ذریعے حاصل کر سکیں گے، جبکہ ٹکٹوں سے متعلق مکمل معلومات آئندہ سال کے آغاز میں جاری کی جائیں گی۔فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل اہم عالمی ایونٹس بھی منعقد ہوں گے، جن میں فائنل ڈرا 5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی کے جان ایف کینیڈی سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں اور 76 واں فیفا کانگریس 30 اپریل 2026 کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون 2026 کو میکسیکو سٹی اسٹیڈیم میں ہوگا اور میکسیکو میں ہونے والا یہ پلے آف ٹورنامنٹ اس میگا ایونٹ کی تیاریوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔فیفا ورلڈ کپ 2026 پلے آف ٹورنامنٹ کا مکمل میچ شیڈول فیفا کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔








