کوئٹہ۔ 20 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اس تاریخی اعزاز کے لیے قوم کا قابلِ فخر سپوت قرار دیا ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف پاک فوج کی پیشہ ورانہ قیادت کو نئی جہت دی بلکہ …
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی رہنمائی میں پاکستان مزید استحکام، ترقی اور سلامتی کی راہ پر گامزن ہوگا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 20 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اس تاریخی اعزاز کے لیے قوم کا قابلِ فخر سپوت قرار دیا ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف پاک فوج کی پیشہ ورانہ قیادت کو نئی جہت دی بلکہ ملک کے دفاع، امن و امان اور قومی یکجہتی کے فروغ میں ان کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں ۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جو حکمت عملی اپنائی گئی وہ دور اندیشی ، بصیرت اور قومی مفاد کے جذبے سے عبارت ہے ، فیلڈ مارشل کا اعزاز ان کی بے مثال عسکری قیادت اور ملک و قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی امن اور استحکام کے لیے بھی پاک فوج کا کردار قابلِ تحسین رہا ہے اور اس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی اہم کردار کی حامل رہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی رہنمائی میں پاکستان مزید استحکام، ترقی اور سلامتی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی قیادت پر فخر کرتی ہے اور ان کی قیادت میں ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔








