اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں کانوکیشن 12 نومبر کو ہو گاجس میں 2011 سے 2022 کے عرصے میں پاس آوٹ ہونے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ ایڈیشنل رجسٹرار کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ اردو سے فارغ التحصیل وہ طلبہ جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی، وہ 5 نومبر تک اپنے نام کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی ویب …
فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں کانوکیشن 12 نومبر کو ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں کانوکیشن 12 نومبر کو ہو گاجس میں 2011 سے 2022 کے عرصے میں پاس آوٹ ہونے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ ایڈیشنل رجسٹرار کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ اردو سے فارغ التحصیل وہ طلبہ جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی، وہ 5 نومبر تک اپنے نام کا اندراج کرا سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر موجود آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ایسے سابق سٹوڈنٹس جو پہلے ہی رجسٹریشن کروا چکے ہیں، کو دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں۔ مجلس تقسیم اسناد میں سمسٹر خزاں 2011 سے سمسٹر بہار 2022 تک فارغ ہونے والے سابق طالب علموں کو ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔
ڈیپارٹمنٹ میں ٹاپ کرنے والے سٹوڈنٹس کو میڈلز عطا کئے جائیں گے۔ خیال رہے وفاقی جامعہ اردو اسلام آباد میں 15 سے زیادہ ڈیپارٹمنٹس سے ہر سمسٹر میں سینکڑوں سٹوڈنٹس پاس آوٹ ہو رہے ہیں جن میں کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انگلش، اردو، ماس کمیونیکیشن، آئی آر، بی بی اے اور دیگر شامل ہیں۔ رواں برس جامعہ اردو کراچی کیمپس میں بھی کانوکیشن کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔








