فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا سپورٹس سمر فیسٹیول کیمپ کا انعقاد

250
Federal-Board-of-Intermediate-and-Secondary-Education

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا سپورٹس سمر فیسٹیول کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سپورٹس سمر فیسٹول کیمپ کا انعقاد کیا ۔ سپورٹس سمر فیسٹیول کیمپ کا مقصد طلباء میں کھیلوں کو فروغ دینا تھا۔ سپورٹس سمر فیسٹیول کا کیمپ ایف جی کالج آف ہوم اکنامکس F-11/1 لڑکیوں اور IMCB G-6/4 میں لڑکوں کے لیے منعقد ہوا، جس میں شرکاء کی ایک قابل ذکر تعداد نے اپنی طرف متوجہ کیا۔ فیسٹیول کے دوران طلباء نے جوش و خروش سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنے اپنے مقابلوں میں بہترین کارکردگی اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈسید جنید اخلاق نے کھیلوں کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء میں کھیلوں کے رجحان کو بڑھانے کے لیے اس سپورٹس سمر فیسٹول کا انعقاد منعقد کروایا ۔انہوں نے فیسٹول میں حصہ لینے والے طلباء کی سے حوصلہ افزائی کی اور پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کے فروغ کے لیے ایسی تقریبات میں شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق نے طلباء کو پیغام دیا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف جسمانی فٹنس کو مربوط کرتی ہیں ۔بلکہ جسمانی صحت بڑھانے اور نظم و ضبط کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فیڈرل بورڈ فیڈرل فاطمہ طاہرہ نے ٹرن آؤٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلباء میں تعلیمی مہارت اور کھیل کی مہارت دونوں کو فروغ دینے کےلئے بورڈ کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے بچوں کی مجموعی نشوونما کے لیے مضبوط تعلیمی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بورڈ کے عزم کا اعادہ کیا۔