پالے کیلی۔3جولائی (اے پی پی):لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں گال مارویلز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کولمبو سٹرائیکرز کو 7 رنز سے شکست دے دی، گال مارویلز کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کولمبو سٹرائیکرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 172 رنز بنا پائی، کپتان نیروش ڈیکویلا اور اسورو اڈانا نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں، اسورو اڈانا پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ بدھ کے روز …
لنکا پریمیئر لیگ ، گال مارویلز نے کولمبو سٹرائیکرز کو 7 رنز سے شکست دیدی

مزید خبریں
پالے کیلی۔3جولائی (اے پی پی):لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں گال مارویلز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کولمبو سٹرائیکرز کو 7 رنز سے شکست دے دی، گال مارویلز کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کولمبو سٹرائیکرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 172 رنز بنا پائی، کپتان نیروش ڈیکویلا اور اسورو اڈانا نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں، اسورو اڈانا پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ بدھ کے روز پالے کیلی میں کھیلے گئے ایل پی ایل کے پانچویں میچ میں گال مارویلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز بنائے، کپتان نیروش ڈیکویلا نے 18 بالوں پر 50 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں تین چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔ اسورو اڈانا 34 بالوں پر 52 اور سہان اراچیگے 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز میں ایلکس ہیلز 14، ٹم سائفرٹ 12 جبکہ دیگر بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ کولمبو کے بائولر شاداب خان نے 21 رنز کے عوض 4 اور بینورا فرنینڈو نے 22 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ گال مارویلز کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کولمبو سٹرائیکرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا پائی، دنیتھ ویلالاگے نے 26 بالوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، اوپننگ بیٹر رحمان اللہ گرباز 29، گلین فلپس 26، محمد وسیم اور سدیرا سماراوکرما 16,16 رنز بنا پائے۔شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ گال مارولز کے بائولر مہیش تھیکشانا، اسورو اڈانا اور سہان اراچیگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسورو اڈانا کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔








