اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برطانیہ میں غیرمنقولہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پیر کو ایف بی آر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق چیئرپرسن ایف بی آر رخسانہ یاسمین نے کہا ہے کہ کارروائی ان پاکستانیوں کے خلاف کی جا رہی ہے جنہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ءسے فائدہ نہیں اٹھایا۔ …
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برطانیہ میں غیرمنقولہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برطانیہ میں غیرمنقولہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پیر کو ایف بی آر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق چیئرپرسن ایف بی آر رخسانہ یاسمین نے کہا ہے کہ کارروائی ان پاکستانیوں کے خلاف کی جا رہی ہے جنہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ءسے فائدہ نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں غیر منقولہ جائیدادوں کے مالک پاکستانیوں کے بارے میں معلومات برطانوی ٹیکس اتھارٹی ”ایچ ایم آر سی“ سے لی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اجراءکیا گیا تھا جو 31 جولائی 2018ءکو اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ سکیم کے تحت ٹیکس ایمنسٹی کے ذریعے ان افراد کو سہولت فراہم کی گئی تھی جو پاکستان میں یا بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات رکھتے ہیں تاکہ وہ معمولی ٹیکس ادا کر کے ان اثاثہ جات کو ظاہر کرسکیں اور ٹیکس نظام کا حصہ بن سکیں۔








