قائداعظم ٹرافی فائنل، کراچی بلوز کے 285رنز 6کھلاڑی آئوٹ ،عبداللہ فضل اور عثمان خان کی بہترین بیٹنگ

لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):کراچی بلوز نے دفاعی چمپئن سیالکوٹ کے خلاف قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 71 اعشاریہ ایک اوورز کی بیٹنگ میں 285رنز بنائے تھے اور اس کے 6کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔قذافی سٹیڈیم میں پانچ روزہ فائنل کا ٹاس سیالکوٹ نے جیت کر کراچی بلوز کو بیٹنگ دی ۔سعد بیگ اور عبداللہ فضل نے اپنی ٹیم کو 80رنز کا عمدہ آغاز …

لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):کراچی بلوز نے دفاعی چمپئن سیالکوٹ کے خلاف قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 71 اعشاریہ ایک اوورز کی بیٹنگ میں 285رنز بنائے تھے اور اس کے 6کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔قذافی سٹیڈیم میں پانچ روزہ فائنل کا ٹاس سیالکوٹ نے جیت کر کراچی بلوز کو بیٹنگ دی ۔سعد بیگ اور عبداللہ فضل نے اپنی ٹیم کو 80رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔سعد بیگ 8چوکوں کی مدد سے 39رنز بناکر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔سعد بیگ کے اس ٹورنامنٹ میں بنائے گئے رنز کی تعداد 969ہوچکی ہے جس میں 4سنچریاں اور 3نصف سنچریاں شامل ہیں۔عبداللہ فضل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 88رنز بنائے جس میں 10چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ان کی وکٹ اسامہ میر نے حاصل کی۔ایک اچھے اوپننگ سٹارٹ کے بعد کراچی بلوز کی 4وکٹیں 45رنز کے اضافے پر گرگئیں۔ شان مسعود 13ہارون ارشد 15اور کپتان سعود شکیل صفر پر آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر عبداللہ فضل نے عثمان خان کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 98رنز کا اضافہ کیا۔ عثمان خان نے بھی ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 10چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80رنز سکور کیے اور وہ کریز پر موجود ہیں۔ ان کے ساتھ دوسرے ناٹ آوٹ بیٹرکاشف بھٹی نے 11رنز بنائے ہیں۔ رمیز عزیز نے 4چوکوں کی مدد سے 22رنز کی اننگز کھیلی۔سیالکوٹ کی جانب سے محمد حسنین اور حسن علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ کراچی بلوز نے لیگ میچوں کے اختتام پر 161پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ سیالکوٹ نے 155پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔

مزید خبریں