قائداعظم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں نوجوان نسل کی تربیت قائداعظم کے افکار و نظریات کے مطابق کرنی چاہئے، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ قائداعظم ایک عظیم لیڈر تھے، قائداعظم نے کوشش اور محنت کرکے ایک نظریاتی مملکت کی بنیاد رکھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں قومی کتاب میلہ کے آخری روز ”قائداعظم کتابوں کے آئینہ میں“ کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ قائداعظم ایک عظیم لیڈر تھے، قائداعظم نے کوشش اور محنت کرکے ایک نظریاتی مملکت کی بنیاد رکھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں قومی کتاب میلہ کے آخری روز ”قائداعظم کتابوں کے آئینہ میں“ کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے تمام خصوصیات پر علیحدہ علیحدہ کتاب لکھی جا سکتی ہے، آگے بڑھنے کیلئے ہمیں قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں نوجوان نسل کی تربیت قائداعظم کے افکار و نظریات کے مطابق کرنی چاہئے۔ اس موقع پر ایم ڈی نیشنل بک فا¶نڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا کہ قائداعظم ہمارے محسن تھے، ان کی انتھک جدوجہد سے ہمیں ایک آزاد ملک نصیب ہوا، نوجوان نسل کو قائداعظم کی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ نظریہ پاکستان فورم کے ظفر بختاوری نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے افکار اور فرمودات پر عمل کرنا ہوگا۔