اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں اور قابلیت کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ریاست کے شہری ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ بانی پاکستان کی شخصیت سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں سب سے بڑھ کر قائد …
قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں اور قابلیت کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ریاست کے شہری ہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں اور قابلیت کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ریاست کے شہری ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ بانی پاکستان کی شخصیت سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں سب سے بڑھ کر قائد اعظم نے زندگی میں ایک مقصد کی اہمیت اور سچی لگن سے اس مقصد کے حصول میں کامیابی کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت کو سامنے رکھ کر زندگی کے مقصد کا تعین کریں۔








