وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشن میں مجموعی طور پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 49 دہشت گردوں کو ہلاک …
وزیراعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
لاہور۔21اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشن میں مجموعی طور پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 49 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ہماری سکیورٹی فورسز اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہیں، حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔








