اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) قائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفرالحق سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ۔ قائد ایوان سینٹ کو سفارتخانے کے زیر اہتمام جاپان کے وزیر مملکت خارجہ کی طرف سے جاپان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ قائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا …
قائد ایوان سینٹ راجہ ظفرالحق سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) قائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفرالحق سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ۔ قائد ایوان سینٹ کو سفارتخانے کے زیر اہتمام جاپان کے وزیر مملکت خارجہ کی طرف سے جاپان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ قائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط دوستی میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔ عالمی سطح پر بھی دونوں ممالک کا نقطہ نظر یکساں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں بہترین ماحول موجود ہے اور بلخصوص توانانی کے شعبوں میں مواقع ہیں۔جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا کہ جاپان کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کار ی کے مواقع سے فائد ہ اٹھانے میں جاپانی سرمایہ کار دلچسپی رکھتے ہیں ۔







