اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے آرمینیا کی افواج کی طرف سے نکورنو کاراباغ میں سول آبادیوں اور فوجی تنصیاب پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کی طرف سے اپنی علاقائی سلامتی کے دفاع کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے آرمینیا کی افواج کی طرف سے …
قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم کی نکورنو کاراباغ میں آرمینیائی فوج کے حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے آرمینیا کی افواج کی طرف سے نکورنو کاراباغ میں سول آبادیوں اور فوجی تنصیاب پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کی طرف سے اپنی علاقائی سلامتی کے دفاع کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے آرمینیا کی افواج کی طرف سے حملے میں جاں بحق ہونے والے آذربائیجان کے شہریوں کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ نکورنو کاراباغ کے معاملے پر پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تسلیم شدہ آذربائیجان کے مو¿قف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے کیونکہ اس عمل سے علاقائی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ درپیش ہو سکتا ہے۔ انہوں نے نکورنو کاراباغ سے آرمینیا کے افواج کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔








