قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا اورکزئی میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اورکزئی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید، میجر طیّب اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ قائمقام …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اورکزئی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید، میجر طیّب اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔