کوئٹہ ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں سے بھی شناخت کے لیے وہی دستاویزات طلب کی جائیں جو دوسرے صوبوں میں درکار ہوتی ہیں کوئٹہ میں جدید نادرا سہولت سینٹر کے قیام پر نادرا کے شکرگزار ہیں۔کوئٹہ میں جدید نادرا سہولت سینٹرکے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو …
قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کوئٹہ میں جدید نادرا سہولت سینٹر کے افتتاح کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں سے بھی شناخت کے لیے وہی دستاویزات طلب کی جائیں جو دوسرے صوبوں میں درکار ہوتی ہیں کوئٹہ میں جدید نادرا سہولت سینٹر کے قیام پر نادرا کے شکرگزار ہیں۔کوئٹہ میں جدید نادرا سہولت سینٹرکے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو نادرا سے متعلق بہت سی شکایات تھیں۔ نادرا رجسٹریشن سینٹر کے باعث لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں گی۔پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہے کہ اپنے لوگوں کو شناخت دلوانے میں کردار ادا کرے۔ تمام اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے خود اسلام کے نام پر قائم ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک جو ایٹمی قوت بنا، یہ ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔نادرا کے شکر گزار ہیں جنھوں نے یہاں سینٹر قائم کیا ہے۔انہوں نے ہدایت کہ کہ بلوچستان کے لوگوں سے بھی شناخت کے لئے ان دستاویزات کا مطالبہ کیا جائے جو دوسرے صوبوں میں درکار ہوتی ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کو بھی نادرا سے منسلک کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ میں نادرا کا ایک میگا آفس کھولاجائے جو 24 گھنٹے سہولیات فراہم کرے ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں زیادہ بااختیار بنایا جائے۔







