اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے خصدار میں فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں قابل ستائش ہیں، پاک افواج کا دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے، …
قائم مقام صدر سردار ایاز صادق کا خصدار میں فتنۃالہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے خصدار میں فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں قابل ستائش ہیں، پاک افواج کا دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے،
قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنۃ الہندوستان کے شرپسند عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، پوری قوم کے تعاون سے پاک افواج جلد دہشتگردی پر قابو پانے میں کامیاب ہونگی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نبردآزما سکیورٹی فورسز کے جری جوانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔








