قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کااعجاز جاکھرانی کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کااعجاز جاکھرانی کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز احمد جاکھرانی کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایوان صدرِ کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں قائم مقام صدر نے میر اعجاز احمدجاکھرانی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان بیٹے کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔قائم مقام صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔









