قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی وائٹ ہائوس میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وائٹ ہائوس کاریسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے قابلِ مذمت ہیں ۔عشائیہ تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ موجود تھیں

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وائٹ ہائوس کاریسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے قابلِ مذمت ہیں ۔عشائیہ تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ موجود تھیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ سمیت تمام شرکاء کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔

 

مزید خبریں