قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ عاصمہ ارباب عالمگیر کے گھر آمد، والد کے انتقال پر تعزیت کی

پشاور۔2اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی جمعرات کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صد ر سید یوسف رضا گیلانی اور گورنر خیبر پختونخوا نے عاصمہ ارباب …

پشاور۔2اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی جمعرات کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صد ر سید یوسف رضا گیلانی اور گورنر خیبر پختونخوا نے عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے عاصمہ ارباب عالمگیر اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچہ، ایم پی اے ارباب زرک اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔

مزید خبریں