اسلام آباد/مظفر آباد۔ 26 جنوری (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق نے کہاہے کہ معاشی اور جمہوری طور پر مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے ۔کشمیری عوام پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، آزادکشمیر میں ن لیگ کو ملنے والا بھاری مینڈیٹ میاں محمد نواز شریف کا مینڈیٹ ہے جن …
قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری طارق فاروق کی کشمیر ہاﺅس میں کابینہ کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد/مظفر آباد۔ 26 جنوری (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق نے کہاہے کہ معاشی اور جمہوری طور پر مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے ۔کشمیری عوام پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، آزادکشمیر میں ن لیگ کو ملنے والا بھاری مینڈیٹ میاں محمد نواز شریف کا مینڈیٹ ہے جن کی سربراہی میں پاکستان نے نہ صرف سیاسی ،معاشی ،اقتصادی میدانمیں بے مثال ترقی کی بلکہ تحریک آزادی کشمیر کو بھی نواز شریف دور میں ایک نیاجوش و ولولہ ملا دنیا نے پاکستان کے موقف کو پذیرائی دی۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق نے کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں کابینہ کے ارکان کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ،وزراءحکومت چوہدری محمد عزیز ،سید شوکت شاہ ،چوہدری محمد سعید ،سردار میر اکبر ،ناصر ڈار ،کشمیر کونسل کے ارکان صدیق بٹلی اور عبدالخالق وصی ،سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار ،ڈی جی اطلاعات ،راجہ اظہر اقبال ،ڈی جی وزیر اعظم سیکرٹریٹ ملک ذوالفقار بھی موجود تھے۔








