اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑاور سینیٹرز نے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر قانون سازی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر حاجی …
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وفاقی وزیر قانون و انصاف اور سینیٹرز کی ملاقات، عمرہ کی مبارکباد دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑاور سینیٹرز نے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر قانون سازی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر افنان اللہ خان ، سینیٹر عبدالشکور اور سیکرٹری سینیٹ حسنین حیدر نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سےپارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سینیٹرز نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، کامیابی اور خدمات کے تسلسل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان بالا کے اجلاس، قانون سازی کے عمل اور دیگر پارلیمانی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کو ایوان کی موجودہ قانون سازی کی صورتحال اور مختلف کمیٹیوں میں زیر غور اہم بلز کے حوالے سے آگاہ کیا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان بالا کو آئین و قانون کے مطابق باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ چلانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موثر قانون سازی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور تعاون کے ساتھ کام کیا جائے گا تاکہ پارلیمنٹ کے فیصلے عوامی فلاح و بہبود کے عکاس ہوں۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا مقصد عوام کی مشکلات کا حل، نظام کی بہتری اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔ سیدال خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایوان بالا اپنی روایت کے مطابق جمہوری رواداری، باہمی احترام اور شفاف طرز عمل کو برقرار رکھے گا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔








