اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے ذریعے منتخب ہونے والے یہ نمائندگان واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اپنی مثبت روایت کو جاری رکھے گی اور صحافت کے اعلیٰ معیار کو مزید فروغ دے گی۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری …
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات، نئی قیادت مثبت روایت کو جاری رکھے گی اور صحافت کے اعلیٰ معیار کو مزید فروغ دے گی، سیدال خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے ذریعے منتخب ہونے والے یہ نمائندگان واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اپنی مثبت روایت کو جاری رکھے گی اور صحافت کے اعلیٰ معیار کو مزید فروغ دے گی۔
بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے نومنتخب عہدیداران سے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمانی امور کی کوریج، میڈیا کے مثبت کردار اور عوامی آگاہی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ میڈیا جمہوری نظام کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹنگ صحافت کا ایک نہایت اہم اور ذمہ دارانہ شعبہ ہے جو عوام تک قانون سازی اور پالیسی سازی سے متعلق درست معلومات پہنچا کر عوامی شعور میں اضافہ کرتا ہے۔سیدال خان نے کہا کہ میڈیا عوام اور پالیسی سازوں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتا ہے، اس کی شفافیت اور مثبت رپورٹنگ سے معاشرے میں اعتماد اور استحکام پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے اور میڈیا کا باہمی تعاون پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، میڈیا کو چاہئے کہ وہ قومی مفاد، ترقی اور استحکام کے لیے اپنی مثبت روایت کو مزید مضبوط کرے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں نے ہمیشہ ایک مثبت کردار ادا کیا ہے، ان کی کاوشیں پارلیمان اور عوام کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیتیں قومی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ سیدال خان نے کہا کہ پارلیمان، تجارت اور میڈیا کی ہم آہنگی سے پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، کیونکہ یہ تینوں قومی ترقی کے اہم ستون ہیں۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل کے ذریعے منتخب ہونے والے یہ نمائندگان واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اپنی مثبت روایت کو جاری رکھے گی اور صحافت کے اعلیٰ معیار کو مزید فروغ دے گی۔
موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس وقت ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے اور ہمیں اختلافات کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنا ہوگا اور مسائل پر قابو پانے کے لیے مل کر کوشش کرنی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایوان بالا فیڈریشن کا ایک اہم نمائندہ ایوان ہے اور یہاں چاروں صوبوں کو برابر کی بنیاد پر نمائندگی دی گئی ہے، اس اہم فورم کے ذریعے ہم ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس اہم دور میں اہم ملاقاتیں ہوئیں اور عالمی رہنمائوں سے تبادلہ خیال ہوا اور پاکستان کا موقف موثر انداز میں اجاگر کرنے کا موقع ملا۔ پی آر اے کے نو منتخب صدر ایم بی سومرو اور سیکرٹری جنرل نوید اکبر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں عمرے کی مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا ورکرز کو مسائل درپیش ہیں اور ان کے حل کے لیے قانون سازی کی جائے تاکہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔








