اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین پیمرا بیرسٹر سکندر رشید چوہدری سے ملک فرقان اور محمد سہیل اقبال کی قیادت میں کیبل میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد نے پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کیبل آپریٹرز نے قائم مقام چیئرمین پیمرا کو رہائشی سوسائٹیوں اور لیسکو حکام کی جانب سے بغیر پیشگی نوٹس کے کیبل کی تاروں کو کاٹے جانے، واپڈا، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی …
قائم مقام چیئرمین پیمرا سےکیبل میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین پیمرا بیرسٹر سکندر رشید چوہدری سے ملک فرقان اور محمد سہیل اقبال کی قیادت میں کیبل میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد نے پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کیبل آپریٹرز نے قائم مقام چیئرمین پیمرا کو رہائشی سوسائٹیوں اور لیسکو حکام کی جانب سے بغیر پیشگی نوٹس کے کیبل کی تاروں کو کاٹے جانے، واپڈا، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور ریلوے کی جانب سے عائد کردہ فیسوں، کیبل ٹیرف میں تبدیلی اور کیبل کی مختلف کیٹیگریز میں اصل سبسکرائب کی بنیاد پر نظرثانی اور دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
قائم مقام چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون اور اعانت کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے دوران دیگر کیبل آپریٹرز میں چوہدری سجاد، سلطان احمد، زاہد کمبوہ، ذوالفقار علی، غلام جیلانی، حافظ راشد اور عابد رحمان شامل تھے جبکہ پیمرا کی جانب سے قائم مقام چیئرمین سکندر رشید چوہدری ،سردار عرفان اشرف خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ ڈسٹری بیوشن، عمر وقاص قریشی ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ ڈسٹری بیوشن، ناصر ایوب ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ڈسٹری بیوشن، تمثیل حیدر ڈائریکٹر جنرل چیئرمین سیکرٹریٹ، رانا محمد احمد مصطفٰی ڈائریکٹر جنرل ایگزیکٹو ممبر سیکریٹریٹ اور سعید احمد سومرہ سیکریٹری ٹو اتھارٹی موجود تھے۔








