قائم مقام ڈپٹی چیئرمین ایرا بریگیڈیئر ابوبکر امین باجوہ کی زیر صدارت منصوبہ جات کی ماہانہ پیشرفت کاجائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) ایرا ہیڈکوارٹرز میں منصوبہ جات کی ماہانہ پیش رفت کاجائزہ لینے کے لیے اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام ڈپٹی چیئرمین ایرا بریگیڈیئر ابوبکر امین باجوہ نے کی۔ انہوں نے آزادجموں وکشمیر اور خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرہ اضلاع ، جہاں ایرا بحالی و تعمیرنو کی سرگرمیوں میں مصروف ہے، سے آنے والے شرکاءکو اجلاس میں خوش آمدید کہا۔ …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) ایرا ہیڈکوارٹرز میں منصوبہ جات کی ماہانہ پیش رفت کاجائزہ لینے کے لیے اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام ڈپٹی چیئرمین ایرا بریگیڈیئر ابوبکر امین باجوہ نے کی۔ انہوں نے آزادجموں وکشمیر اور خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرہ اضلاع ، جہاں ایرا بحالی و تعمیرنو کی سرگرمیوں میں مصروف ہے، سے آنے والے شرکاءکو اجلاس میں خوش آمدید کہا۔ اس وقت ایراکی جانب سے 14ہزار سے زائد منصوبہ جات پر کام ہو رہا ہے، جن میں سے 10ہزار سے زائد منصوبے بشمول دیہی مکانات کی تعمیرنو کا پروگرام جس کے لیے ایرا کو اقوام متحدہ کے گرانقدر ساساکاوا ایوارڈ سے نوازا گیا، کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ۔ اجلاس میں ایرا عہدیداران، ڈائریکٹر جنرل سیرا، ڈائریکٹر جنرل پیرا اور آزادجموں وکشمیر وخیبرپختونخوا کے سرکاری عہدیداران شریک ہوئے۔ قائم مقام ڈپٹی چیئرمین ایرا بریگیڈیئر ابوبکر امین باجوہ نے کہا کہ ماہانہ پیش رفت کے جائزہ کے لیے منعقدہ یہ اجلاس اجتماعی فیصلہ سازی اور مالیاتی شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل میںانتہائی مفید پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

Leave a Reply