قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار رخسار احمد کامیاب

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار رخسار احمد 22 ہزار 376 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ۔

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار رخسار احمد 22 ہزار 376 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 4 کھڑی شریف سےمسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار صہیب ارشد 15 ہزار 851 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ اس حلقے میں کل 19 امیدوار مد مقابل تھے جن میں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رخسار احمد 22 ہزار 376ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ۔یہاں پر کل درست ووٹ 42 ہزار 968 اور مسترد شدہ ووٹ 2224 رہے۔ اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 99 ہزار 624 تھی۔

مزید خبریں