ننکانہ صا حب/اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ قانون کی مکمل حکمرانی دیرپا اور مستحکم ترقی کا بنیادی جز ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو ضلع ننکانہ میں ننکانہ بارایسویسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ انصا ف اور قانون کی حکمرانی ہی ایسا ستون ہوتا ہے جس پر …
قانون کی مکمل حکمرانی دیرپا اور مستحکم ترقی کا بنیادی جز ہے، چوہدری برجیس طاہر

مزید خبریں
ننکانہ صا حب/اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ قانون کی مکمل حکمرانی دیرپا اور مستحکم ترقی کا بنیادی جز ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو ضلع ننکانہ میں ننکانہ بارایسویسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ انصا ف اور قانون کی حکمرانی ہی ایسا ستون ہوتا ہے جس پر کسی تہذیب او ر معاشرے کی تعمیر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مذہب نے انصاف کی فراہمی پر بھرپور زور دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کے تقدس کی حفاظت میں بار اوربینچ کا بڑا اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے ۔








