قدرتی آفات کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ملک امین اسلم

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے قدرتی آفات کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی آفات سے بچائو اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ منگل کو آفات میں کمی لانے سے متعلق عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں …

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے قدرتی آفات کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی آفات سے بچائو اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ منگل کو آفات میں کمی لانے سے متعلق عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر سال 13 اکتوبر آفات کے خطرات میں کمی لانے اور ان سے بچائو کے متعلق آگاہی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں افراد اور معاشرے آفات کے خطرات سے بچائوکیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ ناگہانی آفات کے خطرات میں کمی لانے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی آفات کے سب سے زیادہ خطرات چترال کے علاقہ میں ہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اس حوالہ سے حفاظتی انتظامات سمیت تمام چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے آفات کے خطرات میں کمی لانے اور ان سے بچاﺅ کے حوالہ سے مقامی آبادیوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔