اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قرآن حکیم رشدو ہدایت کا سرچشہ ہے ،تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں ۔ جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نےحسنِ قرات کے بین الاقوامی مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ …
قرآن حکیم رشدو ہدایت کا سرچشہ ہے ،تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قرآن حکیم رشدو ہدایت کا سرچشہ ہے ،تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں ۔ جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نےحسنِ قرات کے بین الاقوامی مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ اعزاز ہے، تقریب میں شرکت کر کے دلی مسرت ہوئی ہے ۔ حسنِ قرات کے بین الاقوامی مقابلے میں 37ممالک کے قارئین کی شرکت لائق تحسین ہے۔یہ تقریب نہ صرف حسنِ قرات کا مقابلہ تھا بلکہ مسلم دنیا کے اتحاد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت تقریب میں شرکت کے لیے دعوت پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ قرآنِ مجید کی قرات کے سلسلے میں آج اکٹھے ہوئے ہیں۔قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔
قران حکیم نے اِنسانیت کو جہالت کی تاریکیوں سے نکالااور یہی ہمارے لئے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہے۔قرآن مجید کی قرات قلب سکون و قلب و راحت کا باعث ہے۔قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت کی سرخروئی حاصل کی جاسکتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حسن قرات کے بین الاقوامی مقابلے میں شریک قرا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں سپیکر نے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن ، مقابلہ کے ملکی اور غیر ملکی منصفین، پاکستان سمیت 37 ممالک کے قرا حضرات کو شیلڈز ، سرٹیفکیٹس اور اسناد دیں ۔ وزیر مذہبی امور نے سپیکر سردار ایاز صادق کو بھی عالمی مقابلہ حسن قرات کے بطور مہمان خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کی ۔








