قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے چینی زبان بولنے، پڑھنے اور لکھنے کے حوالے سے مقابلے کا انعقاد

174
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے چینی زبان بولنے، پڑھنے اور لکھنے کے حوالے سے مقابلے کا انعقاد

گلگت۔17نومبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے لیے چینی زبان بولنے، پڑھنے اور چائنہ ہندسوں کو لکھنے کے حوالے سے شاندار مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔

شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق مقابلے کا انعقاد یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام چائنہ اسٹڈی سنٹر و بین الاقوامی آفس کے تعاون سے کیاگیا۔

مقابلے میں طلبا کے مابین چینی زبان میں اپنا تعارف کرانے سمیت ہندسوں کو لکھنے پڑھنے اور بولنے کے مقابلے شامل تھے۔مقابلے میں بہترین کارکردگی کامظاہر ہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔