قزاخستان میں فریقین غیرمستحکم صورتحال پر قابو پانے کے لیےتشدد سے گریز کریں،صبروتحمل سے کام لیں ،مذاکرات کوفروغ دیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی اپیل

اقوام متحدہ۔7جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونی گوتریش نے قزاخستان میں فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں غیرمستحکم صورتحال پر قابو پانے کے لیےتشدد سے گریز کریں اور صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکرات کوفروغ دیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمی ادارہ قزاخستان کی …

اقوام متحدہ۔7جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونی گوتریش نے قزاخستان میں فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں غیرمستحکم صورتحال پر قابو پانے کے لیےتشدد سے گریز کریں اور صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکرات کوفروغ دیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمی ادارہ قزاخستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ۔

انہوں نے اپیل کی کہ سکیورٹی فورسز چاہے وہ قزاخستان کی ہیں یا غیرملکی ہیں انسانی حقوق کا احترام کریں، تحمل سے کام لیں، تشدد سے گریز کریں اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے بات چیت کو فروغ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام مظاہرے پرامن ر کھنے کی ضرورت ہےکیونکہ لوگوں کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے اور سکیورٹی فورسز کولوگوں کےپرامن احتجاج کے حق کا تحفظ کرنے اور تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔