قصور۔ 15 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمران علی نے دریائے ستلج پر حفاظتی بند کا دو رہ کیا اور ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے پری فلڈ انتطامات کے سلسلے میں دریائے ستلج پر قائم حفاظتی بند کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ اسفندیار ولی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران محکمہ ایریگیشن، محکمہ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ایکسین ایریگیشن شعبان نبی نے ڈپٹی کمشنر کو حفاظتی بندوں اور سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے سرحدی گاؤں بلے والا سے لے کر کھیم کرن تک حفاظتی بندوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کی۔