اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ قطری وفد کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان کے اندر توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک ابھرتی ہوئی …
قطری وفد کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں ، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ قطری وفد کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان کے اندر توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں کوئی بھی تنظیم یا ملک توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔








