اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ قطر میں 11 سے 15 فروری تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ قطر انٹرنیشنل ایگریکلچر ایگزیبیشن‘‘ میں شرکت کے لئے 16 جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی سے جاری بیان کے مطابق نمائش دوحہ میں 11تا 15 فروری تک جاری رہے گی جس میں چاول ،دلیہ …
قطر انٹرنیشنل ایگریکلچر ایگزیبیشن میں شرکت کے لئے 16 جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ،ٹی ڈی اے پی سے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ قطر میں 11 سے 15 فروری تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ قطر انٹرنیشنل ایگریکلچر ایگزیبیشن‘‘ میں شرکت کے لئے 16 جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی سے جاری بیان کے مطابق نمائش دوحہ میں 11تا 15 فروری تک جاری رہے گی جس میں چاول ،دلیہ ،پھل ، سبزیاں ، سی فوڈ، فروزن فوڈ، ڈیری ، انڈے، گوشت اور بیکری کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








