دوحہ ۔27نومبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے قطر کی وزیرِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم لولوہ بنت راشد الخاطر سے ملاقات کی، جس میں تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بنیادی تعلیم، سکلز ڈویلپمنٹ، ٹیکنیکل و ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹیوٹ)، اساتذہ کی …
قطر اور پاکستان میں تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
دوحہ ۔27نومبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے قطر کی وزیرِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم لولوہ بنت راشد الخاطر سے ملاقات کی، جس میں تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بنیادی تعلیم، سکلز ڈویلپمنٹ، ٹیکنیکل و ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹیوٹ)، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور ڈیجیٹل لرننگ جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزرائے تعلیم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قطر اور پاکستان کا بڑھتا ہوا اشتراک نہ صرف تعلیمی معیار اور نوجوانوں کی روزگار سے متعلق مہارتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو زیادہ بااختیار بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
وجیہہ قمر نے پاکستان میں جاری تعلیمی اصلاحات، بالخصوص ٹیوٹ میں جدت، سٹیم، بچیوں کی تعلیم اور کمپٹینسی بیسڈ لرننگ کے فروغ سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے قطر کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ دونوں جانب سے ادارہ جاتی تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبے، استعداد کار میں اضافے کے پروگرامز اور جامعات، ٹیوٹ اداروں اور تعلیمی حکام کے مابین تعاون کے نئے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزرائے تعلیم نے طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں، تکنیکی تعاون اور تعلیمی گورننس و اسکلز ڈویلپمنٹ کے بہترین تجربات کے تبادلے کے لیے منظم فریم ورک مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔ وجیہہ قمر نے حکومتِ قطر کی جانب سے گرم جوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور تعلیم کے شعبے میں قطر کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








