قطر ی وزیر اعظم سے شام کے عبوری وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

102
Prime Minister of Qatar
Prime Minister of Qatar

دوحہ۔24فروری (اے پی پی):قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے شام کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور شام میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور شام کی موجودہ پیش رفت کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

قطری وزیر خارجہ نے شام کے اتحاد، خودمختاری اور آزادی کے لئے قطر کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا اور شامی عوام کی باوقار زندگی اور اداروں اور قانون کی حکمرانی کے تحت چلنے والی ریاست کے قیام کے لئے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے شام میں تعمیر نو، ترقی اور استحکام کے لئےکی جانے والی کوششوں کے لیے قطر کی حمایت کی بھی تصدیق کی۔