قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف 2017ءمیں بھی بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گا،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

سکھر/اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ بدعنوانی سے ترقی اور خوشحالی کا عمل متاثر ہوتا ہے‘ قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف 2017ءمیں بھی بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے سکھر بیورو کی سالانہ …

سکھر/اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ بدعنوانی سے ترقی اور خوشحالی کا عمل متاثر ہوتا ہے‘ قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف 2017ءمیں بھی بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے سکھر بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب سکھر علاقائی بیورو کی2016ءکی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم نے سکھر بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا تاکہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر سکھر بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد جہاں نیب میں بہت ساری اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

Leave a Reply