اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب وائٹ کالر کرائم کے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے جو کہ ایک بڑا چیلنج ہے، نیب افسران پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرکے اپنے مقصد کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب …
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب وائٹ کالر کرائم کے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے جو کہ ایک بڑا چیلنج ہے، نیب افسران پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرکے اپنے مقصد کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ نیب کے آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشن کو قانون اور ایس او پیز کے مطابق احتساب عدالتوں، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں نمٹانے کیلئے تمام علاقائی بیوروز اور آپریشن ڈویژن سے مل کر کام کر رہے ہیں۔







