اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے اکرم خان درانی، سابق وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس کے خلاف انکوائری سمیت 5 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔نیب اعلامیہ کے مطابققومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میںڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکائو …
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی کے خلاف انکوائری سمیت 5 انکوائریوں کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے اکرم خان درانی، سابق وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس کے خلاف انکوائری سمیت 5 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔نیب اعلامیہ کے مطابققومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میںڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکائو نٹبلٹی نیب ،ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں وزارت خارجہ کے افسران /اہلکاران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر ماضی میں جکارتہ میں پاکستا ن ایمبیسی کی عمارت اختیارات کا ناجائز استعمال اور قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فروخت کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں عارف ابراہیم، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 5 انکوائریوں کی منظوری دی دی گئی۔جن میںعمر منظورo/s رخسانہ بنگش سابق رکن قومی اسمبلی اور پولیٹکل سیکرٹری سابق صدر آصف علی ذرداری، وزرات ہائوسنگ اینڈ ورکس کے افسران /اہلکاران اور دیگر، اور سید اختر حسین رضوی سابق سیکرٹری ورکس گلگت بلتستان اور دیگر، اکرم خان درانی، سابق وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس ، وزرات ہائوسنگ اینڈ ورکس کے افسران/اہلکاران ،جاب ٹیسٹنگ سروس کی انتظامہ اور دیگر کے خلاف 2 علیحدہ انکوائریز شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میںوزارت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظور ی دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میںایف بی آرکے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری نیب راولپنڈی کو قانون کے مطابق مزید جائزہ لینے کے لیے ریفر بیک کرنے کی منظوری دی ۔ چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میںنیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت گزشتہ 28ماہ میں تقریباَ178َ ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہے جو نیب کیلئے اعزازکی بات ہے۔ نیب کے اس وقت 1229 بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباََ 943 ارب روپے ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کیلئے ریگولیٹرز کو اپنا کردار بروقت ادا کرناچائیے۔ا خبارات اور الیکٹر انک میڈیا کو بھی ہاوسنگ سوسائٹیزکی اشتہاری مہم کی تشہیر کرنے سے پہلے ہاوسنگ سوسائٹی کیلئے زمین کی موجودگی،لے آوٹ پلان کی منظوری اور این او سی شامل کا جائزہ لینا چائیے کیونکہ بعض ہائوسنگ سوسائٹیز مبینہ طور پر صرف کاغذوںپر موجود ہوتی ہیں اور انہوں نے متعلقہ ریگولیٹرسے منظوری نہیں لی ہوتی اس کے باوجود وہ پر کشش تشہری مہم کے ذریعے عوام کی عمر بھر کی کمائی لوٹنے کا سبب بنتی ہیں ۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندرقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں اور پوری تیاری ، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق معزز عدالتوں میں نیب کے مقدمات کی پیروی کریں








