قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا تاجر برادری سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک بھاگ جانے والوں کو نیب کسی صورت نہیں چھوڑے گا چاہے وہ دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں، نیب بلاخوف و ڈر اور اثر و رسوخ کے بدعنوانی کے خاتمہ کے اپنی قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے پرعزم ہے، ملکی ترقی میں تاجر برادری …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک بھاگ جانے والوں کو نیب کسی صورت نہیں چھوڑے گا چاہے وہ دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں، نیب بلاخوف و ڈر اور اثر و رسوخ کے بدعنوانی کے خاتمہ کے اپنی قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے پرعزم ہے، ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ نیب اقدامات سے تاجر برادری پریشان ہے حالانکہ لوگوں کو گیس، بجلی اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے جن کا ذمہ دار نیب نہیں ہے، امید ہے یہ پریشانیاں آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی، اس کیلئے جس جذبہ کی ضرورت ہے وہ جذبہ پاکستان میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سے حقائق پر بات کروں گا، نیب کے کسی اقدام سے تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا نہیں ہوئیں اور نہ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاجر خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، اس نقطہ نظر کو سامنے رکھ کر نیب اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔