قومی احتساب بیور کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے تمام شعبوں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے تمام شعبوں کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی بالخصوص شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انوسٹی گیشن پر مشتمل تین مرحلوں کا طریقہ کار وضع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015ءکے مقابلے میں 2016ءمیں نمٹائی گئی شکایات، انکوائریوں اور انوسٹی گیشن کی تعداد دوگنا ہے۔ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران نیب کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کے تمام شعبوں نے اپنے فرائض کو بھرپور انداز میں ادا کیا ہے۔ نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ نیب میں شکایات کی تعداد میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

Leave a Reply