قومی اسمبلی اجلاس ، مختلف قوانین میں ترامیم کے لئے 28 نجی بل یکجا کرکے پیش

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں مختلف قوانین میں ترامیم کے لئے 28 نجی بل یکجا کرکے پیش کردیئے گئے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سید فخر امام نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے استدعا کی کہ وقت کی بچت کے لئے انہیں یکجا کرکے تمام بلوں کو پیش کرنے کی اجازت دی جائے جس پر سید نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں مختلف قوانین میں ترامیم کے لئے 28 نجی بل یکجا کرکے پیش کردیئے گئے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سید فخر امام نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے استدعا کی کہ وقت کی بچت کے لئے انہیں یکجا کرکے تمام بلوں کو پیش کرنے کی اجازت دی جائے جس پر سید نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی بل یکجا کرکے پیش کرنے کی روایت نہیں ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اپوزیشن اس سلسلے میں تعاون کرے۔ اس کے بعد سپیکر نے سید فخر امام کو اجازت دی کہ وہ بل پیش کریں۔ جس پر سید فخر امام نے یکے بعد دیگرے انسانی اعضاء و عضلات کی پیوند کاری (ترمیمی) بل 2019ء ‘ مکفول مزدوری نظام (خاتمہ) (ترمیمی) بل 2019ء ‘ انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2019ئ’ پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) بل 2019ئ’ مقام کار پر خواتین کو ہراساں کرنے سے تحفظ فراہم کرنے کا (ترمیمی) بل 2019ء ‘ اقلیتوں کی فرقہ وارانہ املاک کا تحفظ (ترمیمی) بل 2019ئ’ اسلام آباد تحفظ صارفین (ترمیمی) بل 2019ئ’ پاکستان تحفظ ماحولیات (ترمیمی) بل 2019ئ’ تمباکو نوشی کی ممانعت اور غیر تمباکو نوش افراد کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2019ئ’ علاقہ دارالحکومت اسلام آباد نجی تعلیمی ادارے (رجسٹریشن و انضباط ) (ترمیمی) بل 2019ئ’ نیشنل انشورنس کارپوریشن تنظیم نو (ترمیمی) بل 2019ئ’ پاکستان صنعتی ترقیاتی بنک (تنظیم و نو و تبدیلی) (ترمیمی) بل 2019ئ’ علاقہ دارالحکومت اسلام آباد دکانیں’ کاروبار اور صنعتی ادارے (تحفظ)(ترمیمی) بل 2019ئ’ الیکٹرانک ٹرانزیکشنز (ترمیمی) بل 2019ئ’ پاکستان پریس کونسل (ترمیمی) بل 2019ئ’ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2019ئ’ قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ تکنیکی تربیت (ترمیمی) بل 2019ئ’ دہشتگردوں سے متاثرہ علاقہ جات (خصوصی عدالتیں) (ترمیمی) بل 2019ئ’ قرضہ جات کی بازیابی’ ایڈوانسز’ کریڈٹس اور فنانسز (ترمیمی) بل 2019ئ’ مانع اغراق محصولات (ترمیمی) بل 2019ئ’ ہتک عزت (ترمیمی) بل 2019ئ’ ریجنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اور سمال بزنس کارپوریشن (انضمام و تبدیلی) (ترمیمی) بل 2019ئ’ پاکستان زرعی ترقیاتی بنک (تنظیم نو و تبدیلی) (ترمیمی) بل 2019ئ’ پاکستان معیارات و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (ترمیمی) بل 2019ئ’ مالیاتی ادارے (وصولی مالیات) (ترمیمی) بل 2019ئ’ تجارتی تنظیمات (ترمیمی) بل 2019ئ’ اسلام آباد تحفظ صارفین (ترمیمی) بل 2019ئ’ عمومی شماریات (تنظیم نو) (ترمیمی) بل 2019ئ’ وفاقی محتسب اداراتی اصلاحات (ترمیمی) بل 2019ئ’ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (ترمیمی) بل 2019ئ’ فروغ برآمدات فنڈ (ترمیمی) بل 2019ء پیش کرنے کی یکے بعد دیگرے تحاریک پیش کیں جن کی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے اجازت ملنے پر تمام بلوں کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا۔