قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کی تجویز پر مبنی سمری ارسال کر دی گئی ہے، امکان ہے بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا،وفاقی وزیر پارلیمانی امور

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کے حوالے سے تجویز پر مبنی سمری ارسال کر دی گئی ہے

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کے حوالے سے تجویز پر مبنی سمری ارسال کر دی گئی ہے، امکان ہے کہ بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لئے سمری بھیج دی ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون کو شام پانچ بجے بلانے کی تجویز ہے۔سینیٹ کا اجلاس 10 جون کو چار بجے بلانے کی سمری بھیجی گئی ہے۔ امکان ہے کہ بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔